اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گرد تنظیم نے اپنے سب سے چھوٹے سلفی وہابی دہشت گرد کی تصاویر شائع کی ہیں جو متحدہ عرب امارات کا شہری ہے اور عراق اور شام میں داعش دہشت گردوں کے ہمراہ دہشت گردانہ کارروائیوں میں شرکت کرتا رہا ہے۔ ایک ویڈیو جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ابو عبیدہ العبیسی متحدہ عرب امارات کا رہنے والا تھا اور داعش دہشت گرد تنظیم کا سب سے چھوٹا رکن تھا جس کی عمر 10 سال تھی داعش کا یہ چھوٹا دہشت گرد بھی امریکی اور عرب اتحادی فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ سلفی وہابی داعش دہشت گرد تنظیم کے بہت زيادہ عناصر کا تعلق عربی، ایشیائی اور یورپی و امریکی ممالک سے ہے۔

.......
/169