اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جموں و کشمیر کی پارلیمنٹ میں شیعوں کے نمائندے اور انجمن شیعی کشمیر کے بانی حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ افتخار حسین انصاری کی رحلت پر آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
مرجع تقلید کے پیغام کا مکمل ترجمہ یہ ہے:
بسمہ تعالی
جناب حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ افتخار حسین انصاری جو ہندوستان کی ریاست جموں و کشمیر کے بزرگ عالم دین تھے کی انتقال پر ملال پر انتہائی قابل افسوس ہوا۔
یہ عالم دین جو جموں و کشمیر کی پارلیمنٹ میں اس ریاست کے شیعوں کے نمائندے اور انجمن شیعی کشمیر کے بانی تھے ایک فعال اور کوشاں شخصیت کے مالک اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے شاگردوں میں سے تھے انہوں نے چالیس سال سے زیادہ کا عرصہ اس علاقے میں دینی اور سیاسی سرگرمیوں میں گزارا، وہ اس علاقے میں مراجع کے نمائندہ اور انقلاب اسلامی ایران کے پکے حامی تھے جس کی وجہ سے بارہا انہیں اسلامی دشمن عناصر نے نشانہ بنانے کی کوشش کی اور کئی مرتبہ ان کے امام بارگاہ جس کے وہ بانی تھے کو نذر آتش کیا گیا اور گرایا گیا۔
انہوں نے اپنی چالیس سالہ خدمات میں کئی مدارس اور حوزہ ہائے علمیہ تاسیس کئے اور اس علاقے کے شیعوں کے لیے کئی پناہ گاہیں تیار کیں اور دکھ اور افسوس کے ساتھ اکہتر سال کی عمر میں ایک بیماری کے نتیجے میں دہلی کے ہسپتال میں دار فانی سے رخصت ہو گئے اور ملکوت اعلی سے جا ملے۔
ہم اس بڑے سانحے پر تمام شیعوں مخصوصا جموں و کشمیر کے شیعوں اور علماء اور بالاخص اس عالم ربانی کے خاندان والوں کو تسلیت پیش کرتے ہیں اور سب کے لیے خداوند متعال سے صبر و اجر کی دعا کرتے ہیں، خداوند عالم ان کی روح کو محمد و آل محمد(ع) کی ارواح طیبہ کے ساتھ محشور کرے اور اپنے رحمت واسعہ ان کے شامل حال کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲