11 اکتوبر 2014 - 06:33
بعض ممالک داعش دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں

عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی نے داعش کے خلاف امریکی اتحاد کو نمائشی اور ظاہری اتحاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اتحاد میں شامل بعض ممالک داعش کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی نے داعش کے خلاف امریکی اتحاد کو نمائشی اور ظاہری اتحاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اتحاد میں شامل بعض ممالک داعش کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ بعض ممالک داعش دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہے ہیں اور انھوں نے اپنے پیشرفتہ ہتھیاروں کے دروازے دہشت گردوں پر کھول دیئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بعض ممالک نے اپنی سرحدیں دہشت گردوں پر کھول رکھی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اتحاد میں شامل بعض ممالک نے دہشت گردی کے خطرے کو احساس نہیں کیا اور عراق کے ساتھ تعاون بھی نہیں کیا،عراق اس وقت داعش دہشت گردوں کے ساتھ جنگ کی حالت میں ہے۔

.......

/169