10 اکتوبر 2014 - 14:22
شام کے قصبے کوبانی کے ایک تہائی حصے پر داعش کا قبضہ

ترکی کی سرحد کے قریب شام کے قصبے کوبانی کے ایک تہائی حصے پر داعش کے دہشتگردوں نے قبضہ کر لیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی سرحد کے قریب شام کے قصبے کوبانی کے ایک تہائی حصے پر داعش کے دہشتگردوں نے قبضہ کر لیا ہے۔ امریکا نے ترکی پرداعش کےخلاف فوری اورتیزترین اقدامات کرنے پرزوردیا ہے لیکن ترکی نےیکطرفہ طورپرشام میں زمینی کارروائی سے انکارکردیا ہے۔ کوبانی میں کرد ملیشیا اور داعش کے درمیان شدید لڑائی تا حال جاری ہے۔ شام کی صورت حال پر نظر رکھنے والےمبصرین کے مطابق اسلامی ریاست کےشددت پسندوں نےکوبانی کے تمام مشرقی علاقوں پرقبضہ کر لیا ہے جبکہ عالمی اتحاد کی جانب سے کوبانی پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روزداعش کے ٹھکانوں پر9فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں چارعمارتوں اور ایک ٹینک کو تباہ کر دیا گیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق کوبانی میں تین ہفتوں سے جاری لڑائی کے دوران اب تک ایک لاکھ 80ہزار افراد سرحد پار کرکے ترکی جا چکے ہیں۔ قصبے میں موجود جنگجووٴں کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف صرف فضائی مدد سے کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی۔ مقامی کمانڈروں نے ترکی سے زمینی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔ ترکی نے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے کوبانی سے ملحقہ سرحد پر اپنے ٹینک کھڑے کر رکھے ہیں۔

.......

/169