اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صائب عریقات نے کہا کہ صیہونی حکومت نے جنگی جرائم اور انسانیت مخالف جرائم کئے ہیں اس لئے بین الاقوامی جرائم کی عدالت میں اس کا اپنے جرائم کے لئے ذمہ دار ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ میں لڑائی ہرگز شروع نہیں کی۔
صائب عریقات نے اپنے بیان میں اسرائیلی حکومت اور فلسطینیوں کے درمیان نام نہاد امن مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر باراک اوباما اور وزیر خارجہ جان کیری سے بہتر کون جانتا ہے کہ ان مذاکرات کو ناکام بنانے کے لئے کون ذمہ دار ہے۔
.......
/169