8 اکتوبر 2014 - 14:10
شام ، دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ متعدد دہشتگرد ہلاک و زخمی

شام کے علاقے ریف دمشق میں شام کی فوج اور مسلح دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہوگۓ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شمالی دمشق میں جبّہ و عرسال الورد کے علاقے میں دہشتگرد گروہوں داعش اور جبھۃالنصرہ کے ساتھ شام کی فوج  کی جھڑپ جاری ہے۔ شام کی فوج اس علاقے میں اپنی پیشقدمی جاری رکھنا چاہتی ہے۔ مغربی دمشق میں زبدانی کے علاقے میں دہشتگرد گروہوں کے ٹھکانوں پر شام کی فوج کی لڑاکا طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوگۓ ہیں۔ جبکہ شام کی فوج دوما پر حملہ کر کے بہت سے دہشتگردوں کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔
شام کے ایک ذریعے نے یہ بھی کہا ہے کہ شام کی فضائیہ نے درعا میں واقع انخل ، تل الحارہ اور حارہ کے علاقوں پر مسلح افراد کےٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ شام کے فوجیوں نے درعا کے مضافات میں واقع خربہ غزالہ کے آس پاس دہشتگرد گروہ جبھۃ النصرہ کے ٹھکانوں کو منہدم کردیا ہے اور دہشتگردوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲