8 اکتوبر 2014 - 07:13
ترکی میں داعش کے خلاف مظاہرے میں دس ہلاک + تصویر

ترکی کے کرد آبادی والے شہروں میں داعش کے خلاف ہونے والے مظاہروں ميں پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوگئی جس میں 10 افراد ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  کرد فورسز کے حامی مظاہرین نے، شام اور ترکی کی سرحد پر داعش کے خلاف محدود کارروائیاں کرنے پر احتجاج کیا۔ مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں میں جھڑپوں کے دوران 10 افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے۔ استنبول میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور پانی کی توپ کا استعمال کیاگیا۔ واضح رہے کہ شام اور ترکی کی سرحدی شہر "کوبانی" کے بڑے علاقے پرداعش نے قبضہ کررکھا ہے ۔

.......

/169