8 اکتوبر 2014 - 05:25
عراق کے کبیسہ علاقہ میں ہوائی حملے میں 11 داعش کمانڈ ر ہلاک

عراقی شہر الرمادی کے کبیسہ علاقہ میں عراقی فضائیہ کے دقیق حملے میں سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کے 11 اہم کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں شاکر وھیب بھی شامل ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے شاکر وھیب اور اس کے دس ساتھیوں کے ٹھکانے کا پتہ لگا لیا تھا یہ لوگ الرمادی سے مغرب میں 70 کلو میٹر دور کبیسہ علاقہ میں موجود تھے ان کی موجودگی کے بارے میں عراقی فضائیہ کو خبر دی گئی اور عراقی فضآئیہ نے اس علاقہ میں تین حملے کرکے داعش دہشت گردتنظیم کے 11 کمانڈروں کو ہلاک کردیا ہے ہلاک ہونے والے داعشی کمانڈروں میں صالح دحام، ابو مسلم، ، عبد الرحمن عارف، صباح وھیب، رائد فاضل، عقیل نوری اور عمر فاضل شامل ہیں۔

.....

/169