اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان لائن آف کنٹرول سمیت تمام معاملات مذاکرات سے حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سے متعلق امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، کشمیر کے مسئلے کے حل کے لئے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت ضروری ہے اور مذاکرات کے مستقبل اور اس کی نوعیت کا تعین پاکستان اور ہندوستان نے خود ہی کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲