7 اکتوبر 2014 - 13:40
شام کے علاقے کوبانی میں انسانی المیہ

اسلامی جمہوریہ ایران نے شام کے علاقے کوبانی میں انسانی المیہ رونما ہونے کے بارے میں خبردار کیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایسنا کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے آج کہا کہ عین العرب یا کوبانی کے علاقے کے عوام جو عرصے سے دہشتگردوں کے حملے کےخطرے سے دوچار ہيں، تشویشناک ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اس علاقے پر حملہ آور دہشتگردوں کے مقابلے کی غرض سے شام کی قوم اور حکومت کی حمایت کی ضرورت  اور اس علاقے  کےعوام اور آوارہ وطنوں کے لئے انسانی ہمدردی پر مبنی امداد بھیجنے پر تاکید کی۔
مرضیہ افخم نے اس علاقے کے عوام کے انجام کے تئیں بین الاقوامی برادری کی بے توجہی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس علاقے کے شہریوں اور آوارہ وطنوں کے لئے شامی حکومت کے ذریعے جلد ہی انسانی ہمدردی پر مبنی امداد روانہ کرےگا۔
واضح رہے کہ گذشتہ ایک مہینے سے کوبانی شہر کا مضافات داعش دہشتگردوں اور کرد ملیشیاء کے درمیان جھڑپوں کے مرکز میں تبدیل ہوگیا ہے۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق داعش دہشتگردوں نے پیر کی شب کردنشین شامی شہر کوبانی کے تین علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲