7 اکتوبر 2014 - 11:23
افغانستان میں جنگ کے دوران سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی

افغانستان میں جنگ کے دوران سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارناکی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے آج کابل میں ملکی اور غیرملکی صحافیوں کی موجودگی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیدقربان کی تعطیلات میں پورے افغانستان میں باون آپریش کئے گئے جن میں دو سوانتیس طالبان ہلاک اور ایک سوتہتر زخمی ہوگئے۔
افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے مزید کہا کہ اس درمیان سڑک کنارے نصب گیارہ بموں کو ناکارہ بنا دیاگیا۔ صدیق صدیقی نے پاکستان کی جانب سے افغانستان کے مشرقی صوبوں پر ہونے والے راکٹ حملوں کا سلسلہ بند ہوجانے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ پانچ دنوں کے اندر پاکستان سے افغانستان کے مشرقی علاقوں پر دوسوتیرہ راکٹ فائر کئےگئے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے پاکستان سے افغانستان کے اندر ہونے والے راکٹ حملوں کا سلسلہ بند کئےجانے کا مطالبہ کیاہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲