7 اکتوبر 2014 - 07:42
پارلمانی یونین کا اجلاس آئندہ اتوار سے جنیوا میں

پارلیمانی یونین کی ایگزیکیٹیو کونسل کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ پارلیمانی یونین کے جنیوا اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف مہم، نہتھے انسانوں کا قتل عام، شہری حقوق کی پابندی اور مذہبی انتہا پسندی کا مقابلہ، جیسے موضوعات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پارلیمانی یونین کی ایگزیکیٹیو کونسل کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ پارلیمانی یونین کے جنیوا اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف مہم، نہتھے انسانوں کا قتل عام، شہری حقوق کی پابندی اور مذہبی انتہا پسندی کا مقابلہ، جیسے موضوعات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی پی یو کا یہ اجلاس، آئندہ اتوار سے دنیا کے ایک سو بیس ملکوں کے نمائندوں کی شرکت سے جنیوا میں شروع ہوگا۔ پارلیمانی یونین کی ایگزیکیٹیو کونسل کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کی زیر قیادت ایک وفد، اس اجلاس میں شرکت کرے گا۔ انھو‍ں نے کہا کہ اس اجلاس میں پینتیس پارلیمانی اسپیکرز، بیس ڈپٹی اسپیکرز اور باقی دیگر اعلی عہدوں پر فائز نمائندے شرکت کریں گے۔

.......

/169