6 اکتوبر 2014 - 15:27
امريکا کے چارسو يونيورسٹي اساتذہ کا بيان، اسرائيلي يونيورسٹيوں کے بائيکاٹ کا اعلان

چار سو امريکي پروفيسروں نے اسرائيل کا بائيکاٹ کئے جانے کا مطالبہ کيا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امريکا کي معتبر يونيورسٹيوں کے چار سو پروفيسروں نے ايک طومار پر دستخط کرکے فلسطينيوں کے حقوق کو پامال کرنے پر مبني صہيوني حکومت کے اقدامات کي مذمت کي ۔ ان امريکي دانشوروں نے امريکا کے تعليمي اداروں سے کہا ہے کہ جب تک اسرائيل کے مجرمانہ اقدامات بندنہيں ہوجاتے اس وقت تک اس کا بائيکاٹ کيا جائے ۔ ان امريکي پروفيسروں نے صہيوني حکومت سے بھي مطالبہ کيا کہ ہو جلد سے جلد فلسطين کي مقبوضہ سرزمينوں سے نکل جائے، غاصبانہ قبضے کو ختم کردے اور فلسطيني پناہ گزينوں کو ان کے وطن واپس لوٹنے کي ضمانت فراہم کرے ۔

ان امريکي پروفيسروں نے فلسطينيوں کےحقوق کو اسرائيل کي طرف سے مسلسل پامال کئے جانے پر شديد احتجاج کرتے ہوئے اسرائيل کا اکيڈمک بائيکاٹ کرنےوالي روز افزوں تحريک کي حمايت کا اعلان کيا ۔ امريکي پروفيسروں نے اسي طرح غزہ پر اسرائيل کے پچاس روزہ وحشيانہ مظالم کي بھي مذمت کي ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں نے ہم پر يہ واضح کرديا کہ دنيا کے ممالک اور اسرائيل کے زير اثر ذرائع ابلاغ عالمي قوانين کي خلاف ورزي کرنے پر بھي اسرائيل سے باز پرس نہيں کرتے ۔
ان پروفيسروں کا کہنا تھا کہ يہ ہماري اخلاقي ذمہ داري کا تقاضا ہے کہ ہم اسرائيل کو ان وحشيانہ جرائم کا ذمہ دار گردانيں ۔ اور فلسطيني قوم سے ہمدردي کا اظہار کريں ۔
.......

/169