اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانسیسی اخبار لوفیگارو کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ژان ایو لو دریان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف تشکیل پانے والا بین الاقوامی اتحاد اس گروہ کی پیشقدمی روکنے میں کامیاب ہوچکا ہے لیکن مقبوضہ علاقوں کو تیزی سے آزاد نہیں کرایا جاسکے گا۔ فرانسیسی وزیر دفاع نے دہشتگرد گروہ داعش سے مقابلے کے لۓ فرانس کے چھ لڑاکا طیاروں میں تین رافال جنگی جہازوں کے شامل کۓ جانے کی تصدیق کی۔ ژان ایو لو دریان نے مزید کہاکہ فرانس عراقی حکومت کی موافقت کے ساتھ کردوں کو ہتھیار فراہم اور پیشمرگہ فورسز کی تربیت میں شرکت کر رہی ہے۔ فرانسیسی وزیر دفاع نے کہا کہ شام کے دہشتگردوں میں فرانس کے تین سو پچاس سے تین سو ستّر تک انتہاپسند شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲