اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی سرکاری ویب سائیٹ کے مطابق ایران کے صدرنے افغان صدر احمد غنی اشرف زئی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں افغانستان میں قومی وحدت کی حکومت کی تشکیل ، ملک کی وحدت کے لئے دونوں انتخابی جماعتوں کے اتحاد اور افغان عوام کے مفاد کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر تاکید کی ہے ۔ایرانی صدر نے افغان امریکہ اسٹریٹیجک معاہدے کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان عوام کا مفاد پہلی ترجیح ہونا چاہیے اور اس وقت افغان حکومت کی پہلی ترجیح امن و امان کا قیام ہے ۔ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ قومی اور مذہبی انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لئے اصلی راستہ علاقائی تعاون ہے ۔
افغان صدر احمد غنی اشرف زئی نے اس ملاقات میں افغان امریکہ اسٹریٹیجک معاہدے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت کی طرف سے کئے گئے دوسرے ممالک سے معاہدے کسی بھی صورت ميں ایران کے خلاف نہیں ہوںگے ۔افغان صدر نے انتہا پسندی اور دہشتگردی کو اہم ترین مسائل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ممالک کو ملکر ان مسائل کے خلاف اقدامات کرنے ہونگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲