اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کے فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن کے ادارے کے سربراہ جیمز کامی نے کہا ہے کہ شام میں دسیوں امریکی شہری دہشتگرد گروہ کے لۓ لڑ رہے ہیں۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (Federal Bureau of Investigation ) کے ادارے کے سربراہ جیمز کامی نے امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ ان کا ادارہ جنگوؤں کی واپسی پر ایسے افراد پر نظر رکھے گي جو دہشتگردانہ کاررئیاں انجام دے سکتے ہیں۔ جیمز کامی نےمزید کہاکہ امریکی شہری کو اپنے پاسپورٹ کی مدت ختم ہونے سے پہلے اپنے ملک واپس لوٹ آنا چاہۓ۔ اور دہشتگرد گروہ داعش کے لۓ لڑنے والے امریکی پاسپورٹ کے حامل افراد کی کڑی نگرانی کی جائے گي۔ ایف بی آئي کے سربراہ نے مزید کہاکہ عراق میں جبھۃ النصرہ اور داعش جیسے دہشتگرد گروہ بہت ہی بے رحم ہیں اور وہ القاعدہ کے افکار و نظریات کے حامل ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئي اے نے دہشتگرد گروہ داعش کو شروع میں شام کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مقصد سے سنہ دو ہزار بارہ میں اردن میں ٹریننگ دی تھی۔ اور اب شام کے بہت شمالی علاقوں پر ان دہشتگردوں کا کنٹرول ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲