اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے شام میں القاعدہ سے وابستہ سرگرم سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے درجنوں دہشت گردوں واصل جہنم کردیا ہے سلفیوں نے بقاع میں بریتال کے علاقہ میں حملہ کیا جسے حزب اللہ کے بہادر جوانوں نے ناکام بنادیا۔
المنار کے مطابق بڑی تعداد میں النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں نےلبنان کے بقاع میں بریتال علاقہ پر حملہ کیا لیکن اسلامی مقاومت نے سلفی تکفیری دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئےان پر کاری ضرب وارد کی ہے۔ الیوم السابع کے مطابق اسلامی مقاومت نے النصرہ فرنٹ کے 16 تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ان کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔
.......
/169