5 اکتوبر 2014 - 18:09
کشمیر میں ایک اور ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کا احتمال

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے آئندہ 3ماہ انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ زیر زمین پانی کی حرکت سے زلزلہ آنے کا امکان ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے آئندہ 3ماہ انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ زیر زمین پانی کی حرکت سے زلزلہ آنے کا امکان ہے۔ محکمہ آر اینڈ بی کے چیف انجینئر ستیش رازدان نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں لوگ رہائش اختیار کرنے میں حد درجہ احتیاط برتیں کیونکہ ابھی بھی خطرہ نہیں ٹلا ہے اور کوئی بھی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کا احتمال ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں رہائشی ڈھانچوں کو محفوظ تصور کرنے کے حوالے سے محکمہ سطح پر 5خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں تاہم محکمہ کی پہلی ترجیح اسکولوں اور  اسپتالوں کی عمارات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نشانی اُس وقت سامنے آئی جب علاقہ زیر آب آگیا اور کئی دنوں کے بعد پُل میں شگاف پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں ہزاروں اسکولوں کی عمارتیں ایسی ہے جو سیلاب کی زد میں آئیں اور انہیں محفوظ تصور کرانے کے عمل میں کافی وقت درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ میں تعینات انجینئروں کو ایک خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے اور وہ مختلف سیلاب زدہ علاقوں میں اسکولی عمارات کی جانچ کررہے ہیں کہ آیا یہ محفوظ ہے کہ نہیں لیکن اس میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲