5 اکتوبر 2014 - 18:02
کردوں کا اعلان، مرکزی حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے

عراقی کردستان کی انتظامیہ کے سربراہ نے کہا ہےکہ ان کی حکومت مرکزی حکومت کی حمایت جاری رکھے گي۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صوت العراق ویب سائٹ کے مطابق نچيروان بارزانی نے ہالینڈ کے وزیر تجارت سے ملاقات میں کہا کہ کردستان کی حکرمت بغداد کی حمایت جاری رکھے کی اور ہم مرکزی حکومت سے اختلافات ختم کرنے میں سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کردستان کو بغداد حکومت اور عالمی امداد کی ضرورت ہے تا کہ وہ پناہ گزینوں کی ضرورتوں کوپورا کرسکے۔انہوں نے کہاکہ پناہ گزینوں کا بحران سنگین بحران ہے اور اسے فوری حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہالینڈ کے وزیر تجارت نے اس ملاقات میں حکومت عراق کے لئے عالمی امداد کی ضرورت پر تاکید کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲