5 اکتوبر 2014 - 17:57
پاکستان میں مڈٹرم انتخابات ہوسکتے ہیں: سراج الحق

پاکستان میں جاری سیاسی بحران سے سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو تشویش لاحق ہوگئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں جاری سیاسی بحران سے سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو تشویش لاحق ہوگئی ہے۔ اسی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے موجودہ سیاسی بحران کو حل کرنے کی کوشش نہ کی اور لچک کا مظاہرہ نہ کیا تو ملک میں مڈٹرم انتخابات ہوسکتے ہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہےکہ حکومت اور سیاسی پارٹیاں اپنے رویے میں تبدیلی لائيں۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملک میں مڈ ٹرم انتخابات ہوئے تو حکومت اس کی ذمہ دار ہوگی۔ قابل ذکرہے پاکستان میں عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف اور طاہر القادری کی عوامی تحریک نے نواز شریف کی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک مہینے سے دھرنا دے رکھا ہے۔ان لوگوں کا کہنا ہےکہ الیکشن میں بدعنوانی کی وجہ سے نواز شریف کو استعفی دینا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲