اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں اگلا انتخابات آئندہ عید سے پہلے ہوگا اور ملک کا اگلا وزیراعظم تحریک انصاف کا ہوگا۔
اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں عمران خان کا کہناتھا کہ موجودہ سیاست دانوں کو بیٹھے بیٹھے اقتدار مل گیا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اپنی حکومت آنے پر پہلے سال ہی پاکستان کو اپنے پیروں پرکھڑا کردیں گے۔لوگوں کوسمجھ آگیا ہے کہ انتخابات میں کتنی بڑی دھاندلی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف امریکہ کے مہنگے ہوٹل میں ٹھہرے ۔ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی سے عالمی لیڈروں کی ملاقاتیں ہوئیں لیکن نوازشریف سے کوئی نہیں ملا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ حکمرانوں نے دھرنوں کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت تین روپئے فی لیٹر کم کردی ہے۔ہم پیٹرول کی قیمت دس روپے اور بھی کم کرائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲