5 اکتوبر 2014 - 10:50
ترکی کے صدر کا جوبائیڈن سے معافی کا مطالبہ

امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن کے تبصرے پر امریکہ اور ترکی کے درمیان سفارتی تنازعہ کھڑا ہو گیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن کے تبصرے پر امریکہ اور ترکی کے درمیان سفارتی تنازعہ کھڑا ہو گیا اور ترک صدر طیب اردوغان نے جوبائیڈن سے معافی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
 اطلاعات کے مطابق امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء سے خطاب کے دوران کہا کہ ترکی اور علاقے کے دوسرے ممالک نے شام کے صدر بشار اسد کا تختہ الٹنے کے لئے القاعدہ اور النصرہ فرنٹ سمیت انتہا پسند گروپوں کی حمایت کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا ترک صدر نے انہیں بتایا کہ ترکی نے بشار اسد کی فوج سے لڑنے کے لئے بہت سے غیر ملکی جنگجوؤں کو راستہ دیا۔ استنبول میں نماز عید کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر اردوغان نے امریکی نائب صدر کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے ان سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲