اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق آج یمن کے صوبۂ عمران میں واقع المدان کے علاقے میں ایک بم دھماکہ ہوا جس میں کم از کم تین افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگۓ ہیں۔ یہ دھماکہ اس وقت ہوا کہ جب شہری عید کی خریداری میں مصروف تھے۔ دوسری جانب یمن کے عوام نے بڑھتی ہوئي قیمتوں پر اپنی ناراضگي کا اظہار کرتے ہوئے لائق افراد پر مشتمل حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق یمن کے شہریوں نے عید سعید قربان کے موقع پر اپنے انقلاب کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عید ظالموں اور مفسدین پر انقلاب کی کامیابی کی عید ہے۔ یمن کے عوام نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ نئی حکومت ملک میں امن قائم اور بدعنوان عہدیداروں کا احتساب کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲