4 اکتوبر 2014 - 14:03
یمن میں مشیروں اور سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ

یمن کی ناصری ڈیموکریٹک پارٹی کے سیکرٹری جنرل عبدالقادر سلام نے ملک کے نئے وزیر اعظم کا نام پیش کۓ جانے سے متعلق مشیروں اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ صدر کے مذاکرات کو بے نتیجہ قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عبدالقادر سلام نے دو ہفتوں کی مشاورت کے بعد ملک کے آئندہ وزیر اعظم کا نام پیش  کۓ جانے سے متعلق مختلف جماعتوں کے مذاکرات کی ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ بعض جماعتیں سابقہ نا اہل اور بدعنوان حکومت میں شامل تھیں اس لۓ یمن کے نئے وزیر اعظم کا نام پیش کۓ جانے میں تاخیر ایک فطری امر ہے۔ واضح رہے کہ یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی کو طے پانے والے سمجھوتوں کی بنیاد پر یمن کے نئے وزیر اعظم کا اعلان اور اسے کابینہ کی تشکیل پر مامور کرنا ہے۔  یمن کے وزیر اعظم محمد سالم باسندوہ نے اکتیس ستمبر دو ہزار چودہ کو اپنا استعفی صدر عبدربہ منصور ہادی کو پیش کردیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲