3 اکتوبر 2014 - 17:48
پاکستان پر ایک بار پھر فائر بندی کی خلاف ورزی کا الزام

ہندوستان نے ایک بار پھر پاکستانی فوج کی جانب سے کشمیر کنٹرول لائن پر فائربندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایاہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پی ٹی آئی کی رپورٹ کےمطابق  ہندوستانی فوج کے ایک اعلی عہدیدار نے کہاہے کہ پاکستانی فوج نے آج بروز جمعہ جمو وکشمیر کے پونچہ علاقے میں ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ اس رپورٹ کےمطابق ہندوستانی فوج نے بھی پاکستان کے بارڈر سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ کا جواب دیا۔ فائرنگ کے اس تبادلے میں کسی طرح کے جانی نقصان کی خبر نہيں ہے۔ کشمیر کنٹرول لائن پر گذشتہ تین دنوں کے درمیان فائربندی کی خلاف ورزی کایہ چوتھا واقعہ ہے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق کشمیرکنٹرول لائن پر ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ میں ایک مسلح شخص ہلاک ہوگیاہے۔ شین ھوا کی رپورٹ کےمطابق پولیس کے مطابق یہ جھڑپ گذشتہ روز سری نگر کے جنوب میں ستائیس کلو میٹر کےفاصلے پر ہوئي۔ اس جھڑپ کے بعد لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور ہندوستانی پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کردیا۔ منگل کےدن بھی سری نگر سے ایک سو دس کلومیٹر کے فاصلے پر کپواڑہ کے علاقے میں ایسے ہی ایک واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیاتھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲