3 اکتوبر 2014 - 17:20
داعش خوارج اور انسانیت دشمن: سعودی مفتی اعظم

سعودی عرب کے مفتی اعظم نے آج حج کے خطبے میں کہا ہےکہ اسلام میں ایک انسان کا دوسرے انسان کو قتل کرنا سب سے بڑا فتنہ اور حرام قرادیا گيا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے مفتی اعظم نے آج حج کے خطبے میں کہا ہےکہ اسلام میں ایک انسان کا دوسرے انسان کو قتل کرنا سب سے بڑا فتنہ اور حرام قرادیا گيا ہے۔ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ اسلام اتحاد و وحدت کا سبق دیتا ہے اور مسلمان حکمرانوں کو تقوی اختیار کرنا چاہیے۔ انہوں نےمیڈیا کی ذمہ داریوں کے بارے میں کہا میڈیا کو اصلاح اور خیر کا درس دینا چاہیے۔ آل سعود کے مفتی اعظم نے داعش کو خوارج اور انسانیت کا دشمن قراردیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ عزتیں لوٹیں، مال لوٹیں اور ناحق قتل کریں ان کا کوئي دین نہیں ہوتا۔ واضح رہے آل سعود کے مفتی اعظم نے یہ باتیں ایسے عالم میں کہی ہیں جبکہ آل سعود تکفیری دہشتگرد گروہ کی سب سے بڑی حامی ہے اور اسی کی مالی اور فوجی مدد سے داعش جیسا خونخوار گروہ شام اور عراق میں نہایت ہی انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے۔ آل سعود کے مفتی نے مسلمان حکمرانوں کو تقوی کی نصیحت کی ہے کیا اس میں خود آل سعود بھی شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲