2 اکتوبر 2014 - 15:59
پاکستان کی جانب سے نئے افغان صدر کے بیان کا خیرمقدم

پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے افغانستان کے نئے صدر کے بیانات کو بہت مثبت اور مفید قرار دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سرتاج عزیز نے افغانستان کے نئے صدر اشرف غنی احمد زئي کے ان بیانات کا خیر مقدم کیا ہے جن میں انھوں نے کہا ہے کہ کابل کی حکومت اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دے گي کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان یا کسی بھی دوسرے ملک پر حملہ کیا جائے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ اسلام آباد کی حکومت کا بھی یہی موقف ہے۔
سرتاج عزیز نے اسلام آباد اور کابل کے درمیان اعتماد کے فقدان کے ماحول کےختم ہونے کی امید ظاہر کی اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہاکہ جب بھی افغانستان کی سرزمین سے پاکستانی فوجیوں کی چوکیوں پر حملہ کیا گيا تو اسلام آباد اس کا بھرپور انداز میں جواب دے گا۔

.......

/169