اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صہيوني فوجيوں نے جنين کے علاقے ميں فلسطينوں کے گھروں پر حملہ کرکے ايک نوجوان کو زخمي کرديا-
الرسالہ نيٹ نے بھي اپني ايک رپورٹ ميں انکشاف کيا ہے کہ صيہوني فوجيوں نے جمعرات کي صبح جنين کے علاقے ميں لوگوں کے گھروں اور دکانوں پر دھاوا بولديا اس دوران فلسطينوں کے ساتھ کئ مقامات پر ان مڈبھيڑ بھي ہوئي-
عيني شاہدين کا کہنا ہے کہ اس دوران ايک فلسطيني نوجوان زخمي ہوگيا اور بہت سے گھروں کو نقصان پہنچا- ايک اور اطلاع کے مطابق يہودي آبادکاروں نے صيہوني فوجيوں کي مدد سے، نابلس ميں حملہ کرکے حضرت يوسف عليہ السلام مزار اقدس کي بے حرمتي کي -
دوسري جانب جمعرات کي صبح خان يونس ميں فلسطينيوں کي زرعي زمينوں اور گھروں پر بھي صيہوني فوجيوں نے فائرينگ کرکے لوگوں کو ہراساں کرنے کي کوشش کي-
مقامي لوگوں کا کہنا ہے کہ صيہوني فوجي ہر روز بلا اشتعال فائرينگ کرتے ہيں- صيہوني فوجيوں کا يہ اقدام حماس کے ساتھ جنگ بندي کے معاہدے کي کھلي خلاف ورزي شمار ہوتا ہے-
.......
/169