اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مسلح گروہ انصار بیت المقدس نے اپنے ویڈیو پیغام میں مصر کی وزارت داخلہ کو دھمکی دی ہے کہ عید الاضحی کی چھٹیوں کے دوران دہشتگردانہ حملے کیئے جائینگے۔
واضح رہے کہ مصر کی فوج نے جزیرہ نمائے سینا میں شدت پسند مسلح گروہوں کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کررکھا ہے اور گذشتہ روز مصر کی فوج کی دہشتگرد گروہوں کے خلاف کارروائی میں سات دہشتگرد ہلاک ہوگئے تھے۔
ادھر دہشتگرد گروہ انصار بیت المقدس کی جانب سے دہشتگردانہ حملوں کی دھمکی کے بعد مصر کی فوج نے حساس مقام پر ہائی الرٹ وارننگ جاری کردی ہے۔
.......
/169