2 اکتوبر 2014 - 07:36
کابل میں مسلسل دوسرے روز فوجی بس پر خودکش حملہ ،3افراد ہلاک

افغان دارالحکومت کابل میں مسلسل دوسرے روز فوجیوں کی بس پر خودکش حملہ کیا گیا جس میں 3افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں مسلسل دوسرے روز فوجیوں کی بس پر خودکش حملہ کیا گیا جس میں 3افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق خودکش حملہ آور نے دارالحکومت کابل میں فوجیوں کی بس کو نشانہ بنایا ۔حملے میں 3افراد ہلاک ہوئے ۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔گذشتہ روز بھی افغان فوجی بسوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 7افغان فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔افغانستان میں نئے صدر اشرف غنی کی حلف برداری کے بعد پیر سے اب تک کابل میں چار حملے کیےگئے ہیں ۔گذشتہ روز کے حملوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی ۔

.......

/169