1 اکتوبر 2014 - 12:46
افغانستان: فوجی کارروائی میں 35 طالبان ہلاک

افغانستان کے مختلف علاقوں میں فوج کی کاروائي ميں پینتیس طالبان ہلاک کردیئے گئے ہيں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت داخلہ نے بدہ کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ افغان سیکورٹی اہلکاروں نے صوبہ قندھار، ننگرہار، کنر، قندوز، پکتیا، لوگر، خوست اور لغمان میں کاروائي کرکے بیس طالبان کو ہلاک اور بارہ کوزخمی کردیا جبکہ سڑک کے کنارے نصب ، تین بموں کو بھی ناکارہ بنا دیا۔ اس رپورٹ کےمطابق کاروائی کے دوران فوج کو بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی حاصل ہوا۔ افغان وزارت دفاع نے بھی آج اعلان کیا کہ پندہ طالبان کو ہلاک کیاگیا اور سڑک کے کنارے نصب اڑتالیس بموں کا پتہ لگا کر انھیں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔افغان وزارت دفاع کے بیان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سڑک کے کنارے نصب بم کے نتیجے میں چھ افغان فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ طالبان نے ابھی اس پرکوئي ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

.......

/169