1 اکتوبر 2014 - 08:55
شام اور عراق پر اتحادیوں کے 4100 فضائی حملے

داعش سے جدوجہد کے لئے بنے بین الاقوامی اتحاد نے مشرقی شام اور شام-ترکی کی سرحد پر داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے بعد امریکی حکام کے مطابق اگست مہینے سے اب تک داعش کے ٹھکانوں پر 4100 فضائی حملے کئے جا چکے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق داعش سے جدوجہد کے لئے بنے بین الاقوامی اتحاد نے مشرقی شام اور شام-ترکی کی سرحد پر داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے بعد امریکی حکام کے مطابق اگست مہینے سے اب تک داعش کے ٹھکانوں پر 4100 فضائی حملے کئے جا چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے مشرقی شام کے دیرالزور اور شام - ترکی سرحد پر واقع عین العرب علاقے پر فضائی حملے کئے ہیں جبکہ علاقے کی ایک رفائنري پر بھی حملے کئے گئے جس کی وجہ سے وہ مکمل طور پرتباہ ہو گئی۔

اس سے قبل پیر کو اتحاد فوج نے شمال مشرقی صوبے حسكہ میں تیل کے کنووں پر حملہ کیا تھا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس پر داعش کا قبضہ تھا، اس سے قبل رقہ اور دیرالزور میں گیس کی فیلڈ پر حملہ کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی اتحاد نے حسكہ میں عراقی سرحد سے لگے علاقوں کی رفائنریز پر حملہ کیا جس کے پاس کے گاؤں پر داعش کا کنٹرول ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی افواج نے حلب، رقه اور دیرالزور میں داعش کے کارخانوں اور ان کے کنٹرول والے تیل کے کنووں اور رفائنریز پر حملے کیے ہیں جو ان کی آمدنی کے اہم ذرائع ہیں۔

.......

/169