29 ستمبر 2014 - 12:54
سعودی فورسز دوران حج دہشتگردوں کا مقابلہ کریں گی

سعودی عرب کے وزیر داخلہ نے دعوی کیا ہے کہ سعودی سیکیورٹی فورسز حج کے دوران دہشتگردوں کا مقابلہ کریں گي۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر داخلہ اور حج کمیٹی کے سربراہ محمد بن نايف نے دعوی کیا ہے کہ ان کی حکومت نے حج کے دوران دہشتگردوں سے نمٹنے کےلئے خاص منصوبے بنارکھے ہیں اور دہشتگردوں سے نہایت ہی سختی سے نمٹا جائے گا۔ سعودی وزیر داخلہ نے یہ بھی دعوی کیا کہ دہشتگرد گروہ موسم حج میں افراد قوت جمع کرنے نیز مقدس مقامات کی توہین کرنے اور ملک کے استحکام کو نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ قابل ذکرہے سعودی عرب کے وزیر داخلہ ایسے عالم میں دہشتگردی سے مقابلے کے بلند بانگ دعوے کررہے ہیں جبکہ سعودی عرب نے اپنے مدرسوں، اسکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں انتھا پسند وہابی مبلغین کو ٹریننگ دے کر دنیا کے مختلف ملکوں کی طرف روانہ کیا ہے نیز تکفیری دہشتگردوں کو ہرطرح کی مالی اور فوجی مدد پہنچا کر دنیا بھر میں تکفیری دہشتگردی پھیلادی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ سعودی عرب کی مالی مدد سے قفقاز، افغانستان، پاکستان اور مختلف ملکوں میں تکفیری دہشتگرد گروہ ٹریننگ پارہے ہیں۔ شام و عراق میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگردوں کا سب سے بڑا مالی اور فوجی حامی سعودی عرب ہی ہے۔

.......

/169