اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزير خارجہ ابراہيم جعفري نے نيويارک ميں کہا کہ عراقي حکومت اور عوام عراق ميں تکفيري دہشت گردگروہ داعش کے خلاف حملے کے بہانے غيرملکي افواج کي زميني کارروائيوں کے خلاف ہيں -
انہوں نے کہا کہ عراقي حکام نے دہشت گردوں کے خلاف بين الاقوامي اتحاد کے ذريعے فوجي کارروائي کي درخواست نہيں کي ہے -
انہوں نے داعش کے خلاف جنگ ميں غير ملکي فوجيوں کي زميني کارروائي کے بجائے عراق کي لاجيسٹک حمايت کي ضروت پر زور ديا اور کہا کہ عراق کو اپني زميني فوج کي بابت کوئي مشکل درکار نہيں ہے -
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس فوج سميت نيشنل آرمي فورس ،پيشمرگہ مليشيا اور عوامي رضاکار موجود ہيں -
ابراہيم جعفري نے داعش کےٹھکانوں پر حملے کے دوران ،عراق کے اقتدار اعلي کے تحفظ کي ضرورت پر زور ديا
انہوں نے داعش کو پوري دنيا کے لئے خطرہ بتايا اور کہا کہ اس دہشت گرد گروہ کا عالمي سطح پر مقابلہ کرنا چاہيئے -انہوں نے کہا کہ دنيا کو جان لينا چاہيئے کہ اس دہشت گرد گروہ کي کارروائياں امريکہ اور يورپ سميت پوري دنيا ميں پھيل سکتي ہيں -
.......
/169