28 ستمبر 2014 - 10:40
علامہ ناصر عباس جعفری: دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ فرقہ وارنہ کارروائیوں کے پیچھے حکومت ملوث ہے، جو تکفیروں کو سپورٹ کرکے ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنا چاہتی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہےعوام کے اندر کوئی نفرت یا فرقہ واریت نہیں ہے، چند تکفیری ملک کا امن خراب کر رہے ہیں اور حکمران ان کے اتحادی بنے ہوئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔
راولپنڈی میں مولانا اشرف علی کے بیٹے امان اللہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا مجلس وحدت ہر طرح کی دہشتگردی کی مخالف ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس قتل میں حکومت پنجاب ملوث ہے جس کا مقصد ہماری توجہ دھرنے سے ہٹانا اور ملک کے حالات کو فرقہ واریت کی طرف دھکیلنا ہے۔ یہی وجہ بنی کہ تکفیریوں کو کھلا چھوڑا گیا، جنہوں نے ناصرف عبادت گاہوں کو جلایا بلکہ ایک شخص کو بھی زندہ جلا دیا ۔علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم فرقہ واریت کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور نفرتوں کی جہنم کو ختم کرکے رہیں گےاور دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا کردم لیں گے۔

.......

/169