28 ستمبر 2014 - 10:28
وزیر خارجہ: دہشتگردی اور انتہا پسندی کے مقابلے پر تاکید

ایران اور شام نے سیاسی مفاد سے دور رہتے ہوئے دہشت گردی و انتہا پسندی کے اصلی اسباب سے مقابلے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظريف اور شام کے وزیر خارجہ وليد المعلم نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں دہشت گرد گروہوں کی طرف سے کئے جا رہے جرائم کو ایک سنگین اور فوری مسئلہ قرار دیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اسی طرح علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے امور اور مسائل پر مذاکرات کی۔
وزیر خارجہ ظريف نے اسی طرح جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ ين بيونگ سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران دنیا سے عام تباہی کے تمام ہتھیاروں کو ختم کئے جانے کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ ایٹمی ہتھیار اور عام تباہی کے دیگر اسلحے، سیکورٹی کو یقینی نہیں بناتے۔ جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ قریبی تعاون کا خواہاں ہے۔

.....

/169