27 ستمبر 2014 - 20:22
آیت اللہ عیسی قاسم کی آئندہ پارلیمانی انتخابات سے بائکاٹ کی اپیل

بحرین کے معروف شیعہ عالم دین شیخ عیسی قاسم نے اپنے ملک کے عوام سے آئندہ پارلیمانی انتخابات کا بائکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کے معروف شیعہ عالم دین شیخ عیسی قاسم نے اپنے ملک کے عوام سے آئندہ پارلیمانی انتخابات کا بائکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق انھوں نے بحرین کے الدراز علاقے میں واقع مسجد امام صادق(ع) میں کل نماز جمعہ کے خطبے میں کہا کہ بحرین کے آئندہ نمائشی پارلیمانی انتخابات میں شرکت کرنے والا بحرینی شہری، حکومت کے خلاف بحرین کی عوامی تحریک کو پسپا کئے جانے کی آل خلیفہ حکومت کی کوششوں میں برابر کا شریک سمجھا جائے گا۔ شیخ عیسی قاسم نے بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے نمائشی انتخابات کے انعقاد پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ حکومت، خود بھی سمجھتی ہے کہ اس کے ان انتخابات میں کس قسم کے بحرینی شہری، شریک ہوں گے۔انھوں نے بحرینی عوام سے اپیل کی کہ وہ آل خلیفہ حکومت کے دھوکے اور جھانسے میں نہ آئیں۔ واضح رہے کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے نومبر کے آخر میں نمائشی پارلیمانی انتخابات منعقد کئے جا رہے ہیں جن کو، بحرین کے بیشتر گروہوں اور جماعتوں نے  ایک ڈھونگ قرار دیتے ہوئے ان کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲