27 ستمبر 2014 - 12:54
عالمی برادری اسرائیل کی ایٹمی صلاحیت ختم کرے

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے میں ایران کے نمائندے نے کہا ہے کہ سرکاری دہشت گردی میں اسرائیل کا ماضی، پڑوسیوں پر حملہ یا ان کو دھمکی دینا اور اس کے غیر انسانی سلوک کا تقاضا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کی ایٹمی صلاحیت کو ختم کرے۔ رضا نجفي نے کہا کہ حقیقت میں اسرائیل نے تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے میں ایران کے نمائندے نے کہا ہے کہ سرکاری دہشت گردی میں اسرائیل کا ماضی، پڑوسیوں پر حملہ یا ان کو دھمکی دینا اور اس کے غیر انسانی سلوک کا تقاضا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کی ایٹمی صلاحیت کو ختم کرے۔ رضا نجفي نے کہا کہ حقیقت میں اسرائیل نے تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب بہت سے ماہرین حلقوں کا خیال ہے کہ صیہونی حکومت مشرق وسطی میں واحد ایسی حکومت ہے جس کے پاس 200 سے 400 تک ایٹمی وارہیڈز ہیں جو پوری دنیا بالخصوص خطے کی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ صیہوني حکومت جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کے مبصرین کو اپنے جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت نہیں دیتا ہے اور ساتھ ہی وہ جوہری عدم توسیع معاہدہ این پی ٹی پر دستخط بھی نہیں کر رہی ہے۔

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی IAEA کے سابق ڈائریکٹر جنرل ہانس بلكس نے پریس ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ انہیں مکمل یقین ہے کہ اسرائیل کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔ انہوں نے تل ابیب کے حکام سے این پی ٹی پر دستخط کرنے کی اپیل کی ہے۔
.......

/169