اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کومی نے کہا کہ امریکی خفیہ اداروں نے داعش کے نقاب پوش قاتل کی شناخت حاصل کر لی ہے، تاہم کومی نے دہشت گرد کا نام اور شہریت بتانے سے انکار کر دیا۔
جیمز کومی نے اس سوال کا جواب بھی نہیں دیا کہ آیا اس شناخت ہونے والے شخص ہی نے تینوں مغربی باشندوں کے سر قلم کیے تھے؟
ویڈیو فوٹیج میں ایک نقاب پوش کو ہاتھوں میں چاقو لیے ہوئے تو دکھایا گیا تھا لیکن ان کے سرقلم کرتے ہوئے نہیں دکھایا گیا تھا اور اس کی گفتگو اور مقتولین کے بیان کے بعد ان کی سربریدہ لاشیں دکھائی گئیں۔
جیمز کومی نے ان رپورٹس کی بھی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے کہ ویڈیوز میں نمودار ہونے والا مشتبہ قاتل برطانوی شہری ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایف بی آئی کو داعش کی جانب سے جاری کردہ ایک اور فلم پر تشویش ہے کیونکہ اس میں نمودار ہونے والا شخص شمالی امریکی لب ولہجے میں گفتگو کررہا ہے۔
.......
169