26 ستمبر 2014 - 16:05
ایران کے لیے ایٹمی توانائی کی ضرورت کی مقدار معین کرنے کا حق دشمن کو نہیں

تہران کے خطیب جمعہ نے اسلامی جمہوریۂ ایران کے نظام کے دشمنوں کے توسط سے ایران کے لئے ایٹمی توانائی کی ضرورت کی مقدار معین کرنے کو ملت ایران کی عزت و عظمت کے منافی قرار دیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران کے خطیب جمعہ نے اسلامی جمہوریۂ ایران کے نظام کے دشمنوں کے توسط سے ایران کے لئے ایٹمی توانائی کی ضرورت کی مقدار معین کرنے کو ملت ایران کی عزت و عظمت کے منافی قرار دیا ہے۔ تہران کے خطیب نماز جمعہ حجۃ الاسلام کاظم صدیقی نے اس بات کاذکر کرتےہوئے کہ دشمن کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ بتائے کہ ایران کو کس مقدار میں ایٹمی توانائی کی ضرورت ہے، کہا کہ اراک کے بھاری پانی اور یورینیئم کی افزودگي کے مسئلے میں کوئی بھی تبدیلی نا ممکن ہے۔ تہران کے خطیب جمعہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس  اور اس اجلاس کے ساتھ ہی ایران اور گرو پ پانچ جمع ایک کے اجلاس کے انعقاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں فریق مقابل، دوسرے کے احترام اور بین الاقوامی قوانین کے احترام کا قائل نہیں ہے۔ تہران کے خطیب نماز جمعہ نے اس بات کاذکر کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریۂ ایران کو کبھی بھی مذاکرات سے خوف و ہراس نہيں رہا ہے اور وہ ہمیشہ مذاکرات کے لئے تیار رہا ہے کہا کہ مذاکراتی فریق قابل اعتماد نہیں ہیں۔ حجۃ الاسلامی صدیقی نے مزيد کہا کہ مذاکرات، ایران کے منطقی ہونے اور اپنی جحت دوسروں پر تمام کرنے کی علامت ہیں تاکہ دنیا یہ جان لے کہ ایران نےسب کچھ کہہ دیاہے ۔ انہوں نے یمن کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ایران کی قوم کا یہ پیغام ہے کہ یہ کامیابی آپ کی تحریک کا آغاز ہے اور ابھی مزید راستے طے کرنے ہیں ۔ حجۃ الاسلام صدیقی نے کہا کہ علاقے کے بعض ملکوں کے یہ تسلیم کرنا بہت سخت تھا کہ حکومت یمن پسپائی پر مجبور ہوجائے اور انقلابی عوام کی شرطیں قبول کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲