26 ستمبر 2014 - 15:58
عراقی وزیر اعظم کی بان کی مون سے ملاقات

عراقی وزیر اعظم نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے ملاقات کی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ  کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے انہترویں اجلاس کے ضمن میں دنیاکے مختلف ملکوں کے سربراہوں کے درمیان جاری ملاقاتوں کے تسلسل میں کل رات نیویارک میں عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے ملاقات کی اور علاقائی مسائل خاص طور پر عراق کو دہشت گرد گروہ داعش کے توسط سے در پیش مشکلات کاجائزہ لیا۔ حیدر العبادی نے کل رات کویت کے وزیر اعظم جابر المبارک الحمد الصباح سے بھی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، عراق کو لاحق دہشت گردی کے خطرات اور علاقے اور دنیا کے ممالک پر اس کے اثرات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ۔ العبادی نے اس ملاقات میں کہا کہ عراق کی حکومت دنیا کے تمام ملکوں خاص طور پر اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں کوشاں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲