اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریۂ ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ استکباری طاقتوں کو یہ باور کرلینا چاہئے کہ اسلامی جمہوریۂ ایران ایک علاقائی سپر طاقت ہے۔ ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگيڈيئر احمد رضا پور دستان نے آج، ایران میں جاری ہفتۂ دفاع مقدس کے پانچویں روز ارنا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ آج اسلامی جموریۂ ایران علاقے کے ملکوں کے لئے ایک بھروسہ مند ملک شمار ہوتا ہے او علاقے کے ممالک نے یہ باور کرلیا ہےکہ اگر وہ خود مختاری و استقلال کے خواہاں ہیں اور کوئی تحریک وجود میں لانا چاہتے ہیں تو انہیں اسلامی جمہوریۂ ایران کی طاقت پر بھروسہ کرنا چاہئے ۔ امیر پور دستان نے کہا کہ علاقے کے ممالک کو چاہئے کہ وہ ایران کی طاقت پر یقین کریں اور اپنے معاملات میں اس نظر سے اسلامی جمہوریۂ ایران کی طرف رخ کریں۔ واضح رہے کہ 22 سے 29 ستمبر تک ایران میں ہفتۂ دفاع مقدس منایا جاتا ہے۔ آج سے 34 سال قبل عراق کی بعثی حکومت نے استکباری طاقتوں کی حمایت سے ایران پر حملہ کر کے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ شروع کی تھی۔ بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پوردستان نے کل بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکہ اور دوسری طاقتوں نے اپنے ایجنڈے کے تحت پراکسی جنگ شروع کی ہے اور دہشت گروہ ان کی جانب سے اس خطے میں یہ جنگ لڑ رہے ہیں۔ سینئر کمانڈر نے مزید کہا کہ مشرق وسطی میں سرگرم دہشت گروہ اسلام کی تصویر مجروح کرکے اور شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان اختلافات ایجاد کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲