اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سی این این کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب نے شام اور عراق میں سرگرم داعش دہشت گرد تنظیم کے خلاف 20 دہشت گرد گروہوں کو کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط بھی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ترکی اور شام کی سرحد پر 20 دہشت گرد گروہوں کے نمائندوں نے ایک اجلاس میں داعش دہشت گرد تنظیم اور شامی حکومت کے خلاف لڑنے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ امریکہ ان 20 دہشت گرد گروہوں کو درمیانہ قسم کے دہشت گرد قراردے رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ کی اس طرح کی غلط پالیسیاں علاقے میں ہمیشہ سے قتل و غارت کا باعث رہی ہیں داعش کا مقابلہ کرنے والے ۲۰ دھشتگرد گروہوں کے بارے میں امریکہ کیا گرنٹی دے رہا ہے کہ وہ کل شدت پسند نہیں ہونگے اور بے گناہ کا قتل عام نہیں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲