26 ستمبر 2014 - 08:29
عراق کی وحدت کا تحفظ ایران کی خواہش ہے: صدر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے کہا ہے کہ عراق کی وحدت کا تحفظ، ایران کے تمام حکام اور عوام کی خواہش ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے کہا ہے کہ عراق کی وحدت کا تحفظ، ایران کے تمام حکام اور عوام کی خواہش ہے۔
 رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر فواد معصوم نے کل نیویارک میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات اورگفتگو کی۔
اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ عراق کی تقسیم اور تفرقہ ، عراق اور علاقے کی قوموں کے مفاد میں نہيں ہے اور شیعہ ، سنی، کرد، سمیت تمام نسلوں اور مذاہب کے ماننے والوں کو اس ملک کی حکومت میں شریک کرناچاہئے۔
صدر حسن روحانی نے عراق کے سیاسی حالات اور نئی حکومت و پارلیمنٹ کی تشکیل پر خوشی کاا ظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایران میں سب ، عراق کی مدد پر اتفاق نظر رکھتےہيں اور ہمیں امید ہے کہ عراق ثبات و ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا۔
صدر مملکت نے گذشتہ دنوں میں دہشتگردوں کے مقابلے میں عراقی فوج اور عوام کی کامیابیوں کو قابل غور قرار دیا اور اس سلسلے میں ایران کے تعاون کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ایران کے عوام کے لئے یہ قابل برداشت نہيں ہے کہ عراق کے  اہم اورمذہبی شہر، دہشتگردوں کی جارحیت کا نشانہ بنیں۔
اس موقع پر عراق کے صدر فواد معصوم نے دونوں ملکوں کے تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو دیرینہ اور مضبوط قرار دیا اور کہا کہ ہماری نظر میں ان تعلقات میں ہمیشہ توسیع اور فروغ آنا چاہئے۔
عراقی صدر نے کہا کہ آج ہم یہ بھول نہيں سکتے کہ ایران کی مسلسل حمایت کے نتیجے میں ہی داعش جیسے دہشتگرد گروہوں کا خطرہ دور ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲