اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلام آباد سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں ڈیڈ لاک ہے اور شدید ہے،تاہم مذاکرات کے ذریعے ہی معاملے کو حل کیا سکتا ہے۔
پاکستان کے خبری زرائع کے مطابق سیاسی جرگے کی ملاقات سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کے گھر اسلام آباد میں ہوئی، جس میں پی ٹی آئی، پاکستان عوامی تحریک اور حکومت کے درمیان معاملات کو بہتر بنانے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جرگے نے تینوں فریقوں کے درمیان کئی ملاقاتیں کروائیں اور پوری کوشش کی کہ کسی طرح ڈیڈ لاک ختم کیا جائے،جرگہ فریقین کو مذکرات کی میز تک لاسکتا ہے لیکن اس معاملے کا حل انہیں خود کرنا ہوگا۔ ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما رحمن ملک نے کہا کہ جرگہ چاہتا ہے کہ جب تک مذکرات جاری ہیں اسپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی کے استعفے قبول نہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲