25 ستمبر 2014 - 18:28
برطانوی جاسوسی ادارے کے سربراہ کا داعش کے بارے میں اعتراف

داعش کے دھشتگردانہ اقدامات جو عنقریب مغربی ممالک کے بھی دامنگیر ہوں گے اس بات کا باعث بنے ہیں کہ مغربی عہدہ دار اپنی غلطیوں کا اعتراف کریں اور اپنے کئے پر پچھتائیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ داعش کے دھشتگردانہ اقدامات جو عنقریب مغربی ممالک کے بھی دامنگیر ہوں گے اس بات کا باعث بنے ہیں کہ مغربی عہدہ دار اپنی غلطیوں کا اعتراف کریں اور اپنے کئے پر پچھتائیں۔

ان اعترافات کا ایک تازہ ترین نمونہ برطانیہ کے جاسوسی ادارے کے سربراہ (MI6) کا اعتراف ہے جس میں انہوں نے دھشتگرد گروہ داعش اور علاقے میں موجود مشکلات کا سبب مغرب کو قرار دیا ہے۔
جون سیورز (John Sawers) نے اخبار فائنشنل ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا: شام میں مغرب کی غلط پالیسیاں، اس بات کا سبب بنیں کہ داعش کو علاقے میں تقویت حاصل ہو اور وہ اس طرح سے ابھر کر سامنے آئے۔
انہوں نے داعش کے بارے میں یورپ کے انٹیلجنس اداروں کی پالیسیوں کے بارے میں کہا: ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ آئندہ بہت جلدی اور دقیق طریقے سے اس گروہ کے خلاف اقدام کریں گے!
برطانیہ کے جاسوسی ادارے کے سربراہ نے مشرق وسطیٰ میں مغرب کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا: ہمیں اس بات کی اجازت نہیں دینا چاہیے کہ انقلابی تحریکیں مشرق وسطیٰ میں وجود میں آئیں!!
جون سیورز نے انقلاب اسلامی ایران اور اسلامی بیداری کی نسبت اپنے بغض کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ہم اس سے پہلے  مشرق وسطیٰ میں ۱۹۷۹ میں ایران کے انقلاب اور پھر مصر کے انقلاب کا تجربہ دیکھ چکے ہیں لہذا اس کے بعد اس طرح کے مسائل کو دوبارہ ہونے کی اجازت نہیں دینا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲