25 ستمبر 2014 - 11:07
پاکستان پر ڈرون حملے انسانی حقوق کی خلاف ورزی

اقوام متحدہ نے پاکستان پر امریکی ڈرون حملوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے پاکستان کے مختلف علاقوں پر امریکہ کے ڈرون حملوں کو اس ملک کے عام شہریوں کی جانیں جانے کا باعث قرار دیتے ہوئے ان حملوں کی سرکاری سطح پر مذمت کی اور انہيں انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ اقوام متحدہ میں امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے علاوہ، انسانی حقوق کونسل کے تمام ممبر ملکوں نے ان حملوں کی مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 47 ممبر ممالک ہیں جن کا کام دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے موارد کی نشاندہی کرنا ہے۔ واضح رہے کہ کل پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان پر امریکی ڈروں حملے میں گيارہ افراد مارے گئے۔ پاکستان میں سال 2004سے اب تک 400کے قریب ڈرون حملے ہو چکے ہیں اور ان حملوں کے خلاف حکومت، عوام اور سیاسی جماعتوں نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈرون حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور پاکستان کی سلامتی و خود مختاری پر حملہ ہیں جن میں بے گناہ اور معصوم لوگوں کی جانیں جاتی ہیں۔

.......

/169