25 ستمبر 2014 - 08:18
ایم کیوایم کاسندھ اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ، نو مقام پر دھرنے۔

پاکستان کے صنعتی شہر کراچی میں ایم کیوایم نے اپنے کارکنوں کی گرفتار ی پر احتجاجاً آج سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صنعتی شہر کراچی میں ایم کیوایم نے اپنے کارکنوں کی گرفتار ی پر احتجاجاً آج سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ متحدہ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ اب ضبط کا بندھن ٹوٹ گیا ۔مہاجر دشمنی کیخلاف کراچی کے کونے کونے میں آج سے دھرنا ہوگا ۔واضح رہے کہ گذشتہ رات کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر گلزار ہجری کے علاقے اسکیم 33 میں ایم کیو ایم کے ایم پی اے آفس میں تنظیمی کمیٹی کا اجلاس جاری تھا کہ اسی دوران رینجرز نے چھاپا مار کر ایم کیو ایم کے کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا ۔ چھاپے کے دوران ایم کیو ایم کے دفتر میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی ۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے ایم پی اے آفس پر رینجرز کے چھاپے کی مذمت کی ہے ۔ واقعے کے خلاف ابوالحسن اصفہانی روڈ پر لواحقین نے شدید احتجاج کیا اور حراست میں لیے گئے افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔کئی گھنٹوں بعد رات گئے رینجرز نے حراست میں لیے گئے ایم کیو ایم کے آٹھ کارکنوں کو رہا کر دیا۔اس موقعے پر ایم کیوایم کے رہنما فیصل سبزواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی ہمارے 15 سے زائد کارکن زیرحراست ہیں اور تمام کارکنوں کی رہائی تک وزیراعلی ہاوس کےباہردھرنادیاجائےگا۔ اور اسی سلسلے میں ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی میں 9 مقامات پر دھرنے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

.......

/169