24 ستمبر 2014 - 19:01
مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ، پندرہ فلسطینی زخمی

مسجدالاقصی میں نمازیوں پر اسرائیلی پولیس کےحملےمیں پندرہ فلسطینی زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین الیوم کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صہیونیوں کے ہاتھوں  مسجدالاقصی کی بے احترامی کی روک تھام کے لئے اس مسجد میں بیٹھےسینکڑوں فلسطینیوں کا اعتکاف آج ختم ہونے کے بعد، اسرائيلی فوج نے ان پر حملہ کردیا ۔ اس رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کی پولیس نے نمازیوں پر مسجد الاقصی ميں ربڑ کی گولیاں چلائيں اور آنسو گیس کے گولے پھینکے۔یہ معتکفین کل رات نمازعشا کے بعد مسجدالاقصی میں معتکف ہوئے تھے۔ صھیونی حکومت نے عبری نئے سال کے موقع پر مسجد الاقصی میں سخت تدابیر اختیارکی ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲