24 ستمبر 2014 - 18:28
یمن میں ہوئے سمجھوتے کی خلاف ورزی شدید جنگ کا باعث بن سکتی ہے

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اس ملک میں صورتحال کے ابتر ہونے کےبارے میں خبردار کیاہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کی النشرہ ویب سائٹ کی رپورٹ کےمطابق یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جمال بن عمر نے، اس ملک مین قومی مذاکرات کے نتائج کی بنیاد پر یمن کی لڑائی میں ملوث فریقوں کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اس سمجھوتے کی خلاف ورزی، یمن کو داخلی جنگ سے دوچار کردے گی ۔جمال بن عمر نے، یمن کے استحکام کے لئے جامع اور کامل سمجھوتے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے، حالیہ سمجھوتے کی شقوں پر دونوں فریق کے پابند نہ ہونے پر، اظہار تشویش کیا ہے۔ واضح رہے کہ یمن کے صدر اور اس ملک کےسیاسی گروہوں منجملہ تحریک انصاراللہ نے اتوار کی رات کو یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جمال بن عمر کی موجودگي میں، قومی مذاکرات کے نتائج کی بنیاد پر ایک سمجھوتے پر دستخط کردیئے کہ جس کی رو سے یمن کے درالحکومت صنعا ميں لڑائی بند ہونا اور حکومت کا استعفی اور ایک متحدہ قومی حکومت تشکیل پانا شامل ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲